مخیر حضرات ذیادہ سے ذیادہ مالی تعاون کریں، مصطفی کمال

مخیر حضرات ذیادہ سے ذیادہ مالی تعاون کریں، مصطفی کمال

  

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاک سرزمین پارٹی کے کارکنان اس مشکل وقت میں پاکستان کے پسماندہ علاقوں کے غریب اور سفید پوش ضرورت مند گھرانوں کی شناخت کر کے انکے گھروں کی دہلیز تک راشن اور اشیائے ضرورت پہنچا رہے ہیں۔ اس طرح سے لوگوں کے عطیات حقیقی معنی میں ضرورت مند گھرانوں تک پہنچ رہے ہیں۔ مخیر حضرات پاک سر زمین فاؤنڈیشن سے ذیادہ سے ذیادہ مالی تعاون کریں تاکہ ہم اپنے وسیع تنظیم کے زریعے اور زیادہ وسیع پیمانے پر ضرورت مند خاندانوں تک امداد پہنچا سکیں۔ ان خیالات کا پاک سرزمین پارٹی کے چیئرمین سید مصطفیٰ کمال نے پاکستان ہاؤس میں پی ایس پی فاؤنڈیشن کے تحت جاری امدادی سرگرمیوں میں خود حصہ لیتے اور نگرانی کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر پارٹی کے صدر انیس قائم خانی و دیگر اراکین سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی و نیشنل کونسل بھی انکے ہمراہ موجود تھے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ملک بھر میں پاک سرزمین پارٹی کے کارکنان اپنی مدد آپ کے تحت لوگوں کی مدد کر رہے ہیں، پاکستان کے سب سے زیادہ پسماندہ علاقوں تھر پارکر، عمرکوٹ اور بلوچستان کے اکثر اضلاع جہاں عوام خط غربت سے نیچے زندگی گزارنے والے لوگوں کو پہلے ہی خوراک کی شدید کمی کا سامنا تھا، وہاں الحمداللہ پی ایس پی فاؤنڈیشن متحرک ہے۔ اس مشکل وقت میں ہم ان پسماندہ علاقوں میں موجود ہیں جہاں کوئی این جی او، میڈیا یا سرکاری مشینری بلکل موجود نہیں ہے۔ یہ وقت قوم بن کر اپنے اجتماعی و انفرادی گناہوں کی توبہ اور اللہ کو راضی کرنے کا ہے۔ اس لیے بلا تفریق رنگ، نسل و مذہب لوگوں کی دل کھول کر مدد کریں۔ پی ایس پی کا مقصد ہی مذہب، زبان نسل کی تفریق کے بغیر خلق خدا کی خدمت کر کے رضائے الٰہی کا حصول ہے۔ 3 مارچ 2016 کو بھی ہم ہم لوگوں کی جانیں بچانے کیلئے اپنی جانیں خطرے میں ڈال کر گھر سے نکلے تھے، آج بھی ہم سی جزبے سے سرشار ہیں۔ جب بھی وطن عزیز کو ہماری ضرورت ہوگی تو تمام تر ذاتی و سیاسی مفادات پس پشت ڈال کر اپنا قومی فریضہ پورا کریں گے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -