تمام یوسیز میں جراثیم کش ادویات کا چھڑکاؤ ہو چکا ہے، معید انور

تمام یوسیز میں جراثیم کش ادویات کا چھڑکاؤ ہو چکا ہے، معید انور

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی(اسٹاف رپورٹر)ڈی ایم سی ایسٹ میں جراثیم کش ادویات کا یوسیز میں پہلا مرحلہ تیزی سے تکمیل کے مرحلے میں ہے اس سلسلے میں ایکسپو سینٹر میں قائم قرنطینہ مرکز میں خصوصی طور پر جراثیم کش ادویات کا چھڑکاؤ کیا گیا جبکہ مساجد، پولیس اسٹیشنز، علاقوں سمیت عوامی جگہوں پر مرحلہ وار ضلع شرقی کی یوسیز میں جراثیم کش ادویات کے چھڑکاؤ کے ساتھ ماسک، سینیٹائزر اور چئیرمین بلدیہ شرقی معید انور کی ذاتی کوششوں اور ڈی ایم سی ایسٹ فرینڈز کے تعاون سے مستحقین میں راشن کی تقسیم کا عمل بھی جاری ہے چئیرمین بلدیہ شرقی معید انور ومیونسپل کمشنر ایسٹ وسیم مصطفی سومرو نے مہم کی رفتار کا جائزہ لیا معائینے کے دوران انہوں نے کہا کہ الحمداللہ جراثیم کش ادویات کے چھڑکاؤ کی مہم کا پہلا مرحلہ تیزی سے تکمیل کی جانب گامزن ہے اس سلسلے کو آئندہ بھی جاری رکھا جائیگا کورونا وائرس سے نجات پانا قومی مسئلہ ہے ہم کوشش کر رہے ہیں کہ جہاں تک ممکن ہو عوام کو ریلیف فراہم کیا جائے اپنے تئیں اور فرینڈز آف ڈی ایم سی ایسٹ کے تعاون سے مستحقین میں راشن بھی تقسیم کر رہے ہیں راشن کی تقسیم کا عمل رات گئے سر انجام دے رہے ہیں تاکہ کسی کی عزت نفس مجروح نہ ہونے پائے انہوں نے عوام سے کہا کہ بار بار گزارش کر رہا ہوں کہ کورونا سے نجات کا واحد راستہ احتیاط ہے لہذا گوشہ نشینی اختیار کی جائے تاکہ کورونا سے نجات پائی جاسکے یوسی 12کی چئیرپرسن ارم بٹ ودیگر نے چئیرمین بلدیہ شرقی معید انور کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ اسوقت کورونا سے بچاؤ کیلئے سب سے زیادہ کام ضلع شرقی میں ہو رہا ہے چپے چپے پر جراثیم کش ادویات کے چھڑکاؤ سے جہاں کورونا کے خدشات کم ہو رہے ہیں وہیں دیگر مضر صحت جراثیموں کا بھی خاتمہ ہو رہا ہے۔مجموعی طور پر گزشتہ روز یوسی 12،18 اور 24 میں جراثیم کش ادویات کے چھڑکاؤ کو یقینی بنایا گیا اس سلسلے میں باؤزر ٹینکر کی مدد سے بھی کھلی جگہوں پر اسپرے کیا گیا جبکہ دورے کے دوران انچارج فیومیگیشن راؤ شمشاد و دیگر افسران بھی موجود تھے۔