عوامی تعاون سے ہی کورونا وائرس پر قابوپا یا جا سکتا ہے،واجد علی خان

عوامی تعاون سے ہی کورونا وائرس پر قابوپا یا جا سکتا ہے،واجد علی خان

  

الپوری (ڈسٹرکٹ رپورٹر)شانگلہ کے اسسٹنٹ کمشنر واجد علی خان نے کہا ہے کہ عوامی تعاون سے ہی کورونا وائرس پر قابوپا یا جا سکتا ہے،ہمارے معمولی بے احتیاطی سے علاقہ موزی کا گڑ بن سکتا ہے جوکبھی نہیں ہونا چایئے عوامی تعاون کے بغیر کوروناجنگ نہیں جیتی جا سکتی۔موجودہ حالات میں علماء کا کردار ناقابل فراموش ہے۔مساجدوں کی خطیب سے کورونا وائرس سے بچاؤ کے خاطر اگاہی مہم میں تعاون پر علماء اور عوام کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں جب ہم سب ایک پیج پر ہو تو تب جا کر اس موزی مرض کا خاتمہ ممکن ہے آج عوام نے ثابت کر دیا کہ وہ باشعور قوم ہیں۔ان خیالات کا اظہار انھوں نے جمعہ کے روز مختلف بازاروں میں لاک ڈاون کے جائزہ لینے اور مختلف مساجد کی دورے کے موقع پر کہی۔ واجد علی نے کہا کہ اس مشکل گھڑی میں ہم سب کو ملکر کام کرنا ہوگا اور انتظامی ہدایات کو من وعن عمل کرنا ہے،انتظامیہ لاک ڈاؤن اور شٹر ڈاون سے عوام کو ہرگز تنگ نہیں کرنا چاہتی تاہم یہ کٹھن اور مشکل فیصلے عوامی مفادات میں ثابت ہونگے۔انھوں نے کہا کہ علماء ہمارے معاشرے میں انتہائی حساس اور قابل احترام طبقہ ہے،ہمارا دین اسلام علماء کو وارث دین قرار دئے ہیں۔موجودہ حالات میں تمام سٹیک ہولڈرز کو مل کر اس وباء کو شکست دینا ہے اسی سلسلے میں علماء۔تاجروں سے مسلسل رابطے میں ہے اور روزانہ کی بنیاد پر ہم ان کے ساتھ بھرپور تعاون کر رہے ہیں۔ اسسٹنٹ کمشنر واجد علی خان نے مزید کہا کہ لاک ڈاون اور ٹرانسپورٹ بندش کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سختی سے نمٹا جائے گا کسی کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں ہوگی اور ہی عوام کی جانوں پر کھیلنے کی اجازت ہو گی انھوں نے ایک مرتبہ پھر عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے گھروں تک محدود رہیں تاکہ اس مرض کا قلع قمع ہو سکیں اور ہم دوبارہ نئے امنگوں کیساتھ اپنی زندگیوں کا اغاز کر سکیں۔۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -