موجودہ صورتحال اللہ تعالیٰ کی طرف سے آزمائش ہے، شیراعظم خان وزیر

موجودہ صورتحال اللہ تعالیٰ کی طرف سے آزمائش ہے، شیراعظم خان وزیر

  

بنوں (بیورورپورٹ)خیبر پختونخوا اسمبلی میں پاکستان پیپلز پارٹی کے پارلیمانی لیڈر شیراعظم خان وزیر نے کہا ہے کہ موجودہ صورتحال اللہ تعالیٰ کی طرف سے ایک آزمائش ہے جس کا مقابلہ قومی یکجہتی،صبر اوراختیاط سے کیا جاسکتا ہے یہ وقت سیاست کا نہیں لیکن حکومت کے پاس غلطی کی کوئی گنجائش بھی نہیں ہے حکومت کو چاہیئے کہ عوام کو اس قاتل وائرس سے بچانے کیلئے حفاظتی اقدامات کے ساتھ ساتھ عوام کیلئے دو وقت کی روٹی کا بھی بندوبست کریں کیونکہ پاکستان کے عوام غریب ہیں اور طویل لاک ڈاؤن کی وجہ سے فاقہ کشی پر مجبور ہوں گے حکومت کو چاہیئے کہ ماہانہ امدادی رقم تین ہزار سے بڑھاکر کم از کم 20ہزار یا15ہزار روپے کردیں کیونکہ تین ہزار روپے میں تین دن کا کھانا بھی نہیں ملتا عوام کو فی خاندان ایک مہینے کی راشن بھی امدادی رقم کے ساتھ دی جائے اور ہر مہینے یہ راشن دیا جائے کورونا وائرس کے خلاف فرنٹ لائن پر لڑنے والے ڈاکٹروں،پیرا میڈیکس،پاک فوج،پولیس،صحافیوں اور ضلعی انتظامیہ آفسران کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا کے نمائندوں سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس نے پوری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لیا ہے اور سپر پاور ممالک کو بے بس کردیا ہے یہ وبا اگر بروقت کنٹرول نہ کی گئی تو ناقابل تلافی نقصان ہوگا کیونکہ ابھی بھی دیگر ممالک کے مقابلے میں اللہ کے فضل وکرم سے پاکستان میں کورونا وائرس نے کم تباہی پھیلائی ہے انہوں نے عوام سے بھی اپیل کی کہ وہ حفاظتی اقدامات پر عمل کریں خود کو بھی بچائیں اور دوسروں کو بھی بچائیں۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -