نوشہرہ، کرونا وباء میں تمام سرکاری اداروں کی تعطیلات سے دیگر معمولات زندگی متاثر

نوشہرہ، کرونا وباء میں تمام سرکاری اداروں کی تعطیلات سے دیگر معمولات زندگی ...

  

نوشہرہ (بیورورپورٹ) نوشہرہ کرونا وائرس کی وباء میں تمام سرکاری اداروں کی تعطیلات سے دیگر معمولات زندگی متاثر ہونے کے ساتھ بینکوں اور ڈاکخانوں کی انتظامیہ نے یو ٹیلیٹی بلز جمع کرنے سے انکاری نوشہرہ بھر کے صارفین پیسکو، سوئی نادرن گیس اور ٹیلی فون یوٹیلیٹی بلز جمع کرنے کیلئے رل گئے تفصیلات کے مطابق ملک بھر کیطرح ضلع نوشہرہ میں بھی کرونا وائرس کی وباء پھوٹنے سے جہاں دیگر معمولات زندگی متاثر ہوئی ہے وہاں پر نوشہرہ بھر کے بینکس اور پوسٹ آفسز انتظامیہ نے گیس، بجلی اور ٹیلی فون کے بلز جمع کرنے سے صاف انکار کر دیا ہے اور کہا ہے کہ ہم یوٹیلیٹی بلز جمع نہیں کر سکتے جس سے ضلع بھر کے تینوں کمپنیوں کے بلز جمع کرانے میں شدید دشورایوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے اس سلسلے میں ضلع نوشہرہ کے عوام نے وزیر اعظم پاکستان عمران خان، وزیر مواصلات مراد سعید، گورنر سٹیٹ بینک اور ڈائریکٹر جنرل پوسٹ افس سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ پاکستان کے عوام کو مشکل کی اس گھڑی میں یاتو تمام یوٹیلیٹی بلز معاف کرائیں یا ملک بھر کے تمام بینکس اور ڈاکخانوں کی انتظامیہ کو یوٹیلیٹی بلز جمع کرانے کا پابند بنائیں بصورت دیگر ضلع نوشہرہ کے عوام کرونا وائرس کی پیش نظر لاگو کردہ لاک ڈاون کو ختم کر کے سڑکوں پر نکل آئیں گے جس کی تمام تر ذمہ داریاں ان بینکوں اور ڈاکخانوں کی افسران، انتظامیہ اور سٹاف پر عائد ہو گی۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -