میرا قصورپی ٹی آئی کو ووٹ دینا تھا، شہری کی وزیراعظم ہاؤس کے سامنے خود سوزی

        میرا قصورپی ٹی آئی کو ووٹ دینا تھا، شہری کی وزیراعظم ہاؤس کے سامنے خود ...

  

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم ہاؤس کے سامنے خود کو آگ لگانے والا شہری زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔وزیراعظم ہاؤس کے سامنے خود کو آگ لگانے والے شہری کو پمز ہسپتال منتقل کیا گیا تھا جہاں وہ انتقال کرگیا۔شہری کے پاس سے وزیراعظم ہاؤس کو لکھا گیا خط بھی ملا جس میں کہا گیا ہے کہ میرا اتنا قصور ہے کہ پی ٹی آئی کو ووٹ دیا اور لوگوں سے بھی مانگا۔خط میں حکومتی پارٹی کے عہدیدار کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ میں پیر ودھائی تھانہ گیا لیکن کارروائی نہیں کی گئی، میرے اوپر 20 لیٹر شراب کا جھوٹا پرچہ بھی کرایا گیا، میں نے حکمران جماعت کے ایک عہدیدار کیخلاف وزیراعظم سیکرٹریٹ درخواست دی تھی۔خط کے مطابق درخواست سی پی او راولپنڈی کو مارک کی گئی تھی۔

خود سوزی

مزید :

صفحہ اول -