پنجاب کے1 لاکھ 70 ہزار خاندانوں کو امدادی رقم جاری کردی گئی، فیاض الحسن

پنجاب کے1 لاکھ 70 ہزار خاندانوں کو امدادی رقم جاری کردی گئی، فیاض الحسن

  

لاہو ر (آئی این پی) وزیراطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ پنجاب میں کرونا وائرس کے حوالے سے حالات حکومت کے کنٹرول میں ہیں،بطورقوم متحد ہوکر کرونا کے خلاف جنگ جیتنی ہے، تقریباً ایک کروڑ افراد امدادی پروگرام کیلئے رجسٹرڈ ہو چکے ہیں۔ اپنے بیان میں وزیراطلاعات پنجاب نے کہا کہ وزیراعلیٰ عثمان بزدار انتظامی تیاریوں پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں، وزیراعلیٰ کی ہدایات پر کٹس اور ویکسین کی تیاری پر ریسرچ جاری ہے۔ تقریباً ایک کروڑ افراد امدادی پروگرام کے لئے رجسٹرڈ ہو چکے ہیں جبکہ اب تک تقریباً ایک لاکھ 70 ہزار خاندانوں کو زکوٰۃ کی رقوم جاری کر دی گئی ہیں باقی افراد کو باقاعدہ جانچ پڑتال کے بعد رقوم کی منتقلی شروع کر دی جائے گی۔ حکومت اکیلے کرونا کو شکست نہیں دے سکتی،ہمیں بطور قوم متحد ہو کر کرونا کے خلاف جنگ جیتنی ہے۔علاوہ ازیں اپنے ایک ویڈیو پیغام میں فیاض الحسن چوہان نے بی جے پی رہنما کے نفرت انگیز بیان کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ میں بطور ترجمان سردارعثمان بزدار بی جے پی کے سوامی سبرمینین کے بیان کی پرزور مذمت کرتا ہوں، اپنے تعصب بھرے بیان میں سبرمینین سوامی نے بیس کروڑ مسلمانوں کو بھارت کیلئے خطرہ قرار دیا ہے۔ میں سمجھتا ہوں بھارتی ہٹلر کی زہریلی ذہنیت کی بلی تھیلے سے باہر آ گئی ہے۔ نریندر مودی کی بی جے پی اور آر ایس ایس نازیوں کے یہودیوں کے ساتھ ظلم کو بھارت میں دہرا رہے ہیں جبکہ وزیراعظم عمران خان کئی ماہ سے دنیا کو اس خطے کے ہٹلر سے خبردار کر رہے ہیں۔ اقوامِ متحدہ، انسانی حقوق کی عالمی تنظیمیں نریندر مودی کی انتہا پسندانہ اقدامات کا نوٹس لیں۔

فیاض الحسن

مزید :

صفحہ اول -