ایم کیو ایم پاکستان نے راشن تقسیم کے معاملے پر سوالات اٹھادیئے

ایم کیو ایم پاکستان نے راشن تقسیم کے معاملے پر سوالات اٹھادیئے

  

کراچی(اسٹاف رپورٹر) شہر قائد میں لاک ڈان کے دوران مستحقین میں راشن کی تقسیم کا معاملہ تاحال تنازع کا شکار ہے، ایم کیو ایم پاکستان نے اس سلسلے میں سندھ حکومت کی کارکردگی پر سوالات اٹھا دیئے ہیں۔ متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے کنوینر خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ سندھ میں راشن کی تقسیم پر بھی سیاست کی جا رہی ہے، کیا یہ وقت اپنے لوگوں کی مدد کا ہے یا سیاست کرنے کا؟،انہوں نے کہاکہ طے ہوا تھا کہ راشن کی تقسیم یونین کونسل کی سطح پر نمائندگان کے ذریعے ہوگی، لیکن صوبے میں راشن پیپلز پارٹی کے ہارے ہوئے نمائندے تقسیم کر رہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ کس گھر میں کتنے افراد ہیں، خرچہ کتنا ہے، کون مستحق ہے، یو سی سطح پر نمائندوں کے پاس ہر گھر کی یہ معلومات موجود ہوتی ہے، خدشہ ہے پی پی طرز عمل سے مستحقین میں راشن تقسیم نہیں ہو سکے گا، کرونا فنڈز کے نام پر خورد برد اور سیاست کی جا رہی ہے۔ خالد مقبول نے کہا کہ ایم کیو ایم کے بلدیاتی نمائندے اپنے طور پر شہر میں راشن تقسیم کر رہے ہیں اور خون کے عطیات جمع کر رہے ہیں، یہ کام بہتر طور پر بلدیاتی نمائندے ہی کر سکتے ہیں۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -