اشتہارات کے بلز کی ادائیگی میں بہتر ی حکومت نے طریقہ کار کی منظوری دیدی
اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) حکومت نے اشتہارات کے بلز کی ادائیگی کے نظام کو بہتر بنانے کیلئے طریقہ کار کی منظوری دیدی ہے۔وزارت اطلاعات و نشریات سے جاری نوٹیفیکیشن کے مطابق اشتہارات شائع ونشر کرنے کی صورت میں اشتہارا ت بلز کی85فیصد ادائیگی براۂ راست اخبارات /پبلیکیشن/ٹی وی چینلز /ریڈیو وغیر ہ کو جائیگی جبکہ 15فیصد ادائیگی اشتہاراتی ایجنسیوں کو کمیشن کی صورت میں علیحدہ سے متعلقہ اشتہاراتی اداروں کو کی جائے گی۔جبکہ کلاسیفائیڈ اشتہارات کی ادائیگی کی صورت میں 100فیصد اشتہاراتی بل براہ راست اخبارات /پبلیکیشن کو اداکئے جائیں گے۔
اشتہارات