ضرور ت مندوں کو دروازے پر راشن پہنچائیں گے،امتیاز شیخ

ضرور ت مندوں کو دروازے پر راشن پہنچائیں گے،امتیاز شیخ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی(اسٹاف رپورٹر)وزیر توانائی سندھ اور چیئرمین ریلیف کمیٹی امتیاز شیخ نے کہاہے کہ تمام ضرورت مندوں کو دروازے پر راشن پہنچائیں گے، اس کام کے لیے ہر علاقے کے نمائندوں، علما، اساتذہ سے بھی مدد لے رہے ہیں۔کراچی میں چیئرمین ریلیف کمیٹی امتیاز شیخ کی زیر صدارت لاک ڈاؤن کے دوران ریلیف اقدامات پر اہم اجلاس ہوا جس میں دیہاڑی دار خاندانوں کو راشن فراہمی، ڈیٹا شیئرنگ سمیت دیگر امور پرتبادلہ خیال کیاگیا۔صوبائی وزیر نے کہا کہ ڈیٹا شیئرنگ کے لئے وفاق سے رابطے میں ہیں،وزیراعظم کی معاون خصوصی برائیاحساس پروگرام ثانیہ نشترنے بھی وڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شرکت کی۔وزیر توانائی سندھ نے بتایا کہ ثانیہ نشتر کے ساتھ اہم معاملات پر گفتگو ہوئی ہے، ہم نے انہیں بتایا ہے کہ لاک ڈاؤن کرنا ہمارے لئے انتہائی تکلیف دہ عمل ہے۔ اجلاس میں وزیر توانائی سندھ اور ثانیہ نشترکے علاوہ چیف سیکریٹری سندھ، سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو، سیکریٹری بحالی اور دیگرافسران نے شرکت کی۔