وفاقی کابینہ نے خیبرپختونخوا میں پاک فوج تعیناتی کی منظوری دیدی

  وفاقی کابینہ نے خیبرپختونخوا میں پاک فوج تعیناتی کی منظوری دیدی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) وفاقی کابینہ نے خیبرپختونخوا میں پاک فوج تعینات کرنے کی منظوری دیدی، کے پی حکومت نے سول انتظامیہ کی مدد کیلئے وفاق سے فوج تعینات کرنے کی درخواست کی تھی۔ذرائع کے مطابق وزارت داخلہ نے کابینہ سے خیبرپختونخوا میں فوج تعینات کرنے کی منظوری لے لی، کابینہ نے سرکولیشن سمری کے ذریعے خیبرپختونخوا میں فوج تعینات کرنے کی منظوری دی، کابینہ کی منظوری کے بعد پاک فوج سول انتظامیہ کی مدد کیلئے خیبرپختوخوا میں تعینات ہوگی، کے پی حکومت نے کرونا وائرس سے نمٹنے کیلئے فوج کی مدد طلب کی تھی۔
فوجی تعیناتی منظوری

مزید :

صفحہ اول -