اقوام متحدہ میں کرونا وائرس سے نمٹنے کیلئے بین الاقوامی سطح پر تعاون کی قرارد اد منظور

  اقوام متحدہ میں کرونا وائرس سے نمٹنے کیلئے بین الاقوامی سطح پر تعاون کی ...

  

نیویارک (این این آئی)اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے کرونا وائرس سے نمٹنے کے لیے ایک قرارداد منظور کرلی، جس میں عالمی وبا سے نمٹنے کیلئے بین الاقوامی سطح پر تعاون اور کثیر الجہتی حکمت عملی پر زور دیا گیا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق یہ قرارداد بھاری اکثریت کے ساتھ گزشتہ روز منظور کی گئی۔ قرارداد میں نسل پرستی، امتیازی سلوک، اجنبیوں سے خوف وغیرہ جیسے مسائل کے انسداد اور انسانی حقوق کے احترام پر بھی زور دیا گیا ہے۔ قرارداد کا مسودہ سوئٹزرلینڈ، انڈونیشیا، سنگاپور، ناروے، گھانا اور لائشٹ اسٹائن نے پیش کیا اور 188 ممالک نے اس کی حمایت میں ووٹ ڈالا۔

اقوام متحدہ /قرارداد

مزید :

صفحہ اول -