اٹارنی جنرل نے قیدیوں کی رہائی اور ضمانتوں بارے تجاویزسپریم کورٹ میں جمع کرا دیں

  اٹارنی جنرل نے قیدیوں کی رہائی اور ضمانتوں بارے تجاویزسپریم کورٹ میں جمع ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (مانیڑنگ ڈیسک) اٹارنی جنرل نے جیلوں سے قیدیوں کی رہائی اور ضمانتوں بارے سپریم کورٹ میں تجاویز جمع کرا دی ہیں اٹارنی جنرل کی جانب سے جمع کرائی گئی تجاویز میں کہا گیا ہے کہ خواتین اور بچوں پر تشدد میں ملوث انڈر ٹرائل ملزمان کو ضمانت پر رہائی نہیں ملنی چاہیے۔ان کا کہنا تھا کہ ذہنی اور جسمانی بیماریوں میں مبتلا انڈرٹرائل قیدیوں کو ضمانت پررہائی ملنی چاہیے۔ اس کے علاوہ تین سال تک سال سزا کے جرم میں قید انڈر ٹرائل خواتین اور بچوں کو ضمانت پر رہا کیا جائے۔اٹارنی جنرل نے اپنی تجاویز میں کہا ہے کہ ایسے سزا یافتہ قیدی جو سزا پوری کر چکے ہیں لیکن جرمانہ ادا نہیں کر سکتے اْنہیں اور ایسی خواتین اور بچے جو 75 فیصد سزا مکمل کر چکے ہیں اکو رہا کر دیا جانا چاہیے۔اس کے علاوہ ایسے قیدی جو بچوں اور خواتین پرتشدد میں ملوث نہیں، اگر اْن کی سزا 6 ماہ سے کم رہ گئی ہے تو اْنہیں رہا کیا جائے جبکہ ایسی خواتین اور بچے جن کی سزا ایک سال سے کم رہ گئی ہو کو بھی بھی رہا کیا جائے۔

اٹارنی جنرل

مزید :

صفحہ اول -