وائرس کو کسی جماعت سے جوڑنا غلط عمل ہے، ارباب غلام رحیم

وائرس کو کسی جماعت سے جوڑنا غلط عمل ہے، ارباب غلام رحیم

  

نوکوٹ(این این آئی)سابق وزیر اعلی ڈاکٹر ارباب غلام رحیم نے کہا ہے کہ کرونا وائرس کی وبا کو کسی جماعت سے جوڑنا انتہائی غلط عمل ہے یہ بات انہوں نے بھٹارو میں ارباب ذکا اللہ کی رہائش گاہ پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہی۔انہوں نے کہا کہ چوہدری پرویز الہی کی جرات کو سلام پیش کرتا ہوں اور ان کے موقف کی حمایت کرتا ہوں چند مفاد پرست عناصر وبا کی آڑ میں اپنے مذموم مقاصد حاصل کرنا چاہتے ہیں۔سابق وزیرِ اعلی نے کہا کہ وسائل ہونے کے با وجود ترقی یافتہ ممالک وائرس کے سامنے بے بس دکھائی دے رہے ہیں جمعتہ المبارک کی نماز پر پابندی سندھ حکومت کا یہ عمل نہ صرف قابلِ افسوس بلکہ قابلِ شرم ہے۔ انہوں نے کہا کہ وائرس اللہ کا ایک عذاب ہے اسباب سے لڑنا ہوتا تو دنیا کے تمام ترقی یافتہ ممالک کے مقابلے میں پاکستان میں حالات قابو میں ہیں،پاکستان میں اس صورتِ حال کے زمہ دار ہمارے حکمران ہیں، سندھ میں کرونا وائرس کے پھیلاؤ کے زمے دار ہیں ائیرپورٹ پرکال کرکے لوگوں کو وی آئی پی ظاہر کرکے بغیر طبی تصدیق کے نکالا گیا، انہوں نے کہا کہ مداد کی تقسیم کو پاک آرمی کے زریعے ہی شفاف طریقے سے ممکن بنایا جاسکتا ہے، سندھ حکومت کی جانب سے امداد کی تقسیم کے لیے بنائی جانے والی کمیٹی میں اپوزیشن ارکان کو نمائندگی دینی چاہیئے،انہوں نے کہاکہ سندھ میں ان کا وطیرہ ہے ہر آنے والی آفت میں چار آنے کے برابر مستحقین میں امداد دی جاتی ہے جبکہ 100روپے ہڑپ کرلیا جاتا ہے،اس صورتِ حال میں سندھ کی حکومتی جماعت کے ارکان امداد کا مال ہڑپ کرنے کے لیے تیار بیٹھے ہیں ارباب رحیم نے کہا کہ پندرہ دن کے لاک ڈاؤن لگانے سے قبل کی پلاننگ کا فقدان واضح ہوچکا ہے، اس موقع پر سابق ایم این اے ارباب ڈکا اللہ، رانا تصور راجپوت بھی موجود تھے

مزید :

پشاورصفحہ آخر -