یہودیوں کیخلاف جیسے نازی،ویسے ہی بی جے پی رہنماء آج مسلمانوں کیخلاف بول رہے ہیں، عمران خان

  یہودیوں کیخلاف جیسے نازی،ویسے ہی بی جے پی رہنماء آج مسلمانوں کیخلاف بول ...

  

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم نے کہا ہے بی جے پی قیادت آر ایس ایس کے نظریے سے متاثر ہے، بی جے پی 21 ویں صدی میں 20 کروڑ مسلمانوں کیخلاف بول رہی ہے۔وزیراعظم عمران خان نے بی جے پی رہنما سبرا مانین سوامی کی ویڈیو ٹویٹر پر شیئر کرتے ہوئے لکھا یہودیوں کیخلاف جیسے نازی بولتے تھے اب بی جے پی ایسے بات کر رہی ہے۔یاد رہے گزشتہ روز وزیراعظم نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا تھا مقبوضہ کشمیر میں آبادی کا تناسب تبدیل کرنے پر مودی کی ہندوتوا حکومت کی شدید مذ مت کرتے ہیں، پاکستان بھارتی غیر قانونی اقدامات پر کشمیریوں کیساتھ کھڑا ہے۔عالمی برادری کرونا سے لڑ رہی ہے اور بھارت کی بے جے پی ہندوتوا حکومت نسل پرست ایجنڈ ے کو آگے بڑھا رہی ہے۔ مقبوضہ کشمیر میں نسل پرست ہندوتوا مودی حکومت کی آبادی کا تناسب تبدیل کرنے کی کوششیں غیر قانونی ہیں۔وزیراعظم کا کہنا تھا نسل پرست مودی حکومت مقبوضہ وادی میں تمام بین الاقوامی قوانین اور معاہدوں کی خلاف ورزی کر رہی ہے، جموں و کشمیر ری آرگنائزیشن آرڈر چوتھے جنیوا کنونشن کی خلاف ورزی ہے، پاکستان بھارتی ریاستی دہشتگری کو بے نقاب کرتا رہے گا۔

عمران خان

مزید :

صفحہ اول -