تاجراتحادکے مشاورتی اجلاس کے شرکاء پرپولیس تشددکی مذمت

تاجراتحادکے مشاورتی اجلاس کے شرکاء پرپولیس تشددکی مذمت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور(سٹی رپورٹر)تاجراتحادپشاورصدرکینٹ کے چیئرمین مجیب الرحمان نے پانچ عہدیداروں پرمشتمل مشاورتی اجلاس کے شرکاء پرغربی پولیس کے وحشیانہ تشددکی مذمت کرتے ہوئے انسپکٹرجنرل پولیس خیبرپختونخواڈاکٹرثناء اللہ عباسی سے مطالبہ کیاکہ وہ ایس ایچ اوغربی دوست محمد کیخلاف کارروائی کرکے انہیں برطرف کیاجائے کیونکہ انہوں نے تاجررہنماؤں پربغیرکسی وجوہات کے ہلہ بول کرتشددکیااورانہیں زدکوب کرکے تھانہ لے جایاگیاجسکی وجہ سے تاجروں میں شدیدبے چینی اورغم وغصہ پایاجاتاہے مجیب الرحمان کے مطابق کوروناوائرس کے پیش نظربازاروں کی بندش میں مزیدتوسیع کرنے کے حکومتی فیصلے پرہمیں تحفظات ہیں جس پرگزشتہ روزتنظیم کے پانچ عہدیدارشوکت اللہ ہمدرد،میاں اختر،ظفرمنہاس،فہیم،آفتاب لالاآپس میں مشاورت کرنے کیلئے ایک شیرفروش کی دوکان پرجمع ہوئے جہاں ایس ایچ اودوست محمدنے پولیس نفری کے ہمراہ دھاوابول دیااوربغیرکسی بوجھ گجھ کے ہم پروحشیانہ تشددشروع کردیااورہمیں زورزبردستی تھانہ لے جایاگیاجسکی جنتی بھی مذمت کی جائے وہ کم کیونکہ جمہوی حکومت میں آمرانہ اقدامات ناقابل برداشت ہیں انہوں نے کہاکہ کوروناوائرس کے باعث بازاروں کی بندش سے تاجربرادری شدیدپریشان ہے اورپولیس اوپرسے اس قسم کے اقدامات اٹھاکرتاجروں کومزیدپریشانی میں دھکیل رہی ہے۔