وزیر اعظم آج لاہورکا دورہ کرینگے

وزیر اعظم آج لاہورکا دورہ کرینگے

  

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر)وزیر اعظم عمران خان (آج) ہفتہ کو ایک روزہ دورے پر لاہور جائیں گے اور صوبے میں کورونا سے پیدا ہونے والی صورت حال کا جائزہ بھی لیں گے۔عمران خان پنجاب بھر میں کورونا وائرس سے پیدا ہونے والی صورتحال کا جائزہ لیں گے۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم کومریضوں کی تعداد، مرض سے بچاؤ کے اقدامات، قرنطینہ کی تعداد پر بریفنگ دی جائیگی۔عمران خان گورنر پنجاب اور وزیر اعلیٰ پنجاب سے ملاقات بھی کریں گے۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم کو غریب خاندانوں میں راشن کی تقسیم کے بارے میں بھی آگاہ کیا جائے گا۔

وزیر اعظم

مزید :

صفحہ اول -