کرونا وائرس ٹیسٹ کٹ تیار کر لی،25 سو روپے میں دستیاب ہو گی،فواد

  کرونا وائرس ٹیسٹ کٹ تیار کر لی،25 سو روپے میں دستیاب ہو گی،فواد

  

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر)وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ ماہرین نے مقامی سطح پر کم قیمت کورونا کٹ تیارکرلی ہے، تیارشدہ فی کٹ25 سو روپے میں دستیاب ہو گی۔ جمعہ کو وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ ابتک ملک میں کرونا وائرس ٹیسٹ کٹس درآمد ہو رہی ہیں اور فی کٹ کی قیمت9ہزارروپے ہے جبکہ ملکی سطح پر تیار ہونیوالی کرونا وائرس ٹیسٹ کٹ کی مالیت2500 روپے ہوگی۔انہوں نے بتایا کہ نسٹ نے کرونا کٹس بناکرڈریپ کو بھیج دی ہیں،چند ہفتوں میں ہم ڈیڑھ لاکھ کٹس بنانے کے قابل ہوجائیں گے۔وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان انجینئرنگ کونسل کو وینٹی لیٹر بنانے کا ٹاسک دیا جس پر 45ڈیزائن ملے،ان میں سے 2وینٹی لیٹرز کا ڈیزائن منظور ہوا ہے، اسٹینڈرڈ کوالٹی کنٹرول معیار کو چیک کررہی ہے، بہت جلد پاکستان وینٹی لیٹرزبرآمدکرنے کے قابل بھی ہو جائے گا۔انہوں نے کہا کہ مارکیت میں اسوقت 60 فیصد سینیٹائزر جعلی ہیں جبکہ 23 برانڈ پر پابندی عائد کرنے کیلئے وزارت صحت کو درخواست دیدی ہے۔

فواد

مزید :

صفحہ اول -