ماتحت عدالتوں کے ججوں کی ترقیوں سمیت مختلف انتظامی امور پرغور

ماتحت عدالتوں کے ججوں کی ترقیوں سمیت مختلف انتظامی امور پرغور

  

لاہور(نامہ نگارخصوصی)چیف جسٹس لاہورہائی کورٹ مسٹر جسٹس محمد قاسم خان کی سربراہی میں ہونے والے عدالت عالیہ کی انتظامی کمیٹی کے اجلاس میں ماتحت عدالتوں کے ججوں کی ترقیوں سمیت مختلف انتظامی امور پرغور کیا گیا، ایڈیشنل سیشن ججوں کو سیشن ججوں کے عہدہ پر ترقی دینے کا معاملہ بھی اجلاس کے ایجنڈے میں شامل تھا،اجلاس میں کمیٹی کے دیگر ارکان مسٹر جسٹس محمد امیر بھٹی،مسٹرجسٹس ملک شہزاداحمد خان،مسٹرجسٹس شجاعت علی خان،مسز جسٹس عائشہ اے ملک،مسٹرجسٹس شاہد وحیداورمسٹرجسٹس علی باقرنجفی کے علاوہ رجسٹرار لاہور ہائیکورٹ بہادرعلی خان اور سیشن جج ایچ آر سردارطاہرصابرنے بھی شرکت کی،کمیٹی کے فیصلوں کی روشنی میں آج4اپریل کو نوٹیفکیشن جاری ہونے کا امکان ہے۔

اجلاس،غور

مزید :

صفحہ آخر -