صفائی والے عملے کو حفاظتی کٹس کی عدم فراہمی کیخلاف لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر
لاہور(نامہ نگارخصوصی) شہر کی صفائی والے عملے کو حفاظتی کٹس کی عدم فراہمی کے خلاف لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائرکردی گئی،یہ درخواست مقامی شہری رومیل سہوترا نے دائر کی ہے،جس میں وفاقی حکومت، پنجاب حکومت اور دیگر متعلقہ حکام کو فریق بنایا گیا ہے،درخواست میں کہا گیا ہے کہ کرونا وائرس میں ڈاکٹرز کی طرح سینٹری ورکرز بھی فرنٹ لائن پر ہیں،عملہ صفائی کرونا خدشات کے باوجود شہر کی صفائی ستھرائی کے فرائض سر انجام دے رہا ہے،سینٹری ورکرز کو کرونا وائرس سے بچاؤ کے لئے حفاظتی کٹس فراہم نہیں کی گئیں،استدعا ہے کہ سینٹری ورکرز کو بھی کرونا کٹس کی فراہمی کا حکم دیاجائے،درخواست میں مزید استدعا کی گئی ہے کہ سینٹری ورکرز کو ایک ماہ کی اضافی تنخواہ دینے اور ہسپتالوں سے چیک اپ کی مفت سہولت فراہم کرنے کے بھی احکامات صادر کئے جائیں۔
صفائی عملہ