موجودہ حالات میں ججوں کے تبادلے بنیادی حقوق کی خلاف ورزی،لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر
لاہور(نامہ نگارخصوصی)کرونا وائرس لاک ڈاؤن کے دوران ماتحت عدالتوں کے ججوں کے تبادلوں کے احکامات کولاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا گیا۔ اس سلسلے میں مقامی شہری منیر احمد نے اظہر صدیق ایڈووکیٹ کی وساطت سے درخواست دائر کی ہے جس میں موقف اختیار کیا گیاہے کہ کرونا وائرس پھیل رہاہے، اس موقع پر ججوں کے تبادلے بنیادی حقوق کی خلاف ورزی ہے،تبدیل ہونے والے ججوں کولاک ڈاؤن کے دوران اپنے بیوی بچوں کے ہمراہ دوسرے شہروں میں پہنچنے،رہائش اختیار کرنے میں مشکلات کا سامنا ہے۔
صفائی عملہ