سابق سکوارڈن لیڈر غیاث امجد ملک کا پنشن، گریجوایٹی ودیگر مراعات روکنے کیخلاف ہائیکورٹ سے رجوع

        سابق سکوارڈن لیڈر غیاث امجد ملک کا پنشن، گریجوایٹی ودیگر مراعات روکنے ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگارخصوصی)سابق سکوارڈن لیڈر غیاث امجد ملک نے پنشن، گریجوایٹی ودیگر مراعات روکنے کے خلاف لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا،غیاث امجد ملک نے اے کے ڈوگر ایڈووکیٹ کی وساطت سے درخواست دائر کی ہے جس میں چیف آف ائیر سٹاف کو بھی فریق بنایا گیا ہے،درخواست گزار کا موقف ہے کہ اسے معمولی غلطی پر 1989 ء میں شوکاز نوٹس جاری کیا گیا، یہ شوکاز نوٹس بلاجواز تھا،اس وقت جاری کئے گئے شوکاز نوٹس کا جواب جمع کروادیا گیا تھا، اب ائیر ہیڈکوارٹر نے خلاف قانون پنشن، گریجوایٹی اوردیگر مراعات روک لی ہیں، چیف آف ائیر سٹاف اوردیگر متعلقہ حکام کو پنشن، گریجوایٹی اوردیگر مراعات دینے کا حکم دیا جائے،درخواست میں یہ استدعا بھی کی گئی ہے کہ درخواست گزار کی آرمی آفیسرز ہاؤسنگ سوسائٹی کی ممبر شپ بحال کرنے کا حکم بھی دیاجائے۔
سابق سکوارڈن لیڈر

مزید :

صفحہ آخر -