تھیلیسیمیا میں مبتلا مریضوں کے لئے خون کے عطیات دیئے جائیں ایم ڈی بیت المال کی اپیل

تھیلیسیمیا میں مبتلا مریضوں کے لئے خون کے عطیات دیئے جائیں ایم ڈی بیت المال ...

  

اسلام آباد (این این آئی)منیجنگ ڈائریکٹر پاکستان بیت المال عون عباس بپی نے عوام سے اپیل کی ہے کہ تھیلیسیمیا میں مبتلا مریضوں کے لئے خون کے عطیات دیئے جائیں تاکہ ان کی زندگی بچائی جا سکے۔ جمعہ کو یہاں جاری اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ کورونا کی وجہ سے لاک ڈاون اور موجودہ حالات کے پیش نظر تھیلسیما کے بچوں کو خون کی شدید کمی کا سامنا ہے۔ یہ ہمارا اخلاقی فرض ہے کہ اس مرض میں مبتلاء بچوں کی زندگی بچانے کے لئے خون کا عطیات دے کر اپنا قومی فریضہ ادا کریں۔

اپیل

مزید :

صفحہ آخر -