صنعتکار کرونا وباء سے نمٹنے کیلئے بلوچستان کی مدد کوآگے آئیں، میکنزم بنا دیا: جام کمال

صنعتکار کرونا وباء سے نمٹنے کیلئے بلوچستان کی مدد کوآگے آئیں، میکنزم بنا ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
کوئٹہ (آئی این پی) وزیر اعلی بلوچستان جام کمال خان نے کہا ہے کہ کرونا وبا سے نمٹنے کیلئے صنعتکار بلوچستان کی مدد کرنا چاہیں تو آگے آئیں اس حوالے سے ہم نے میکنیزم بنا دیاہے، کرونا وائرس کا سیلف آئسولیشن کے سوا کوئی علاج نہیں۔ایران میں 8 ہزار پاکستانی موجود ہیں، واپسی کا فیصلہ وفاقی حکومت کرے گی۔بولان میڈیکل کمپلیکس کے دورے کے موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے وزیراعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ یورپ، چین، امریکا اور دیگر ممالک بھی بہت سوچ کے بعد لاک ڈاؤن پر مجبور ہوئے۔ کوئٹہ کے ہسپتالوں میں سہولیات میں اضافہ کرکے دو سے اڑھائی ہزار افراد کے علاج کی گنجائش بنا رہے ہیں، کوئٹہ کے سرکاری ہسپتالوں میں وینٹی لیٹرز کی تعداد میں اضافہ کر دیا گیا ہے اور اب ہمارے پاس 70 سے 80 وینٹی لیٹر ہیں۔جام کمال خان نے بتایا کہ چین یا دیگر ممالک سے جو اشیاء یا آلات آ رہے ہیں وہ وفاقی حکومت کے پا س آئیں گے جو صوبوں میں این ڈی ایم اے کے ذریعے تقسیم ہوں گے۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ صوبے میں ڈپٹی کمشنرز کے ذریعے امدادی اشیاء کی تقسیم شروع ہو گئی ہے۔
جام کمال

مزید :

صفحہ آخر -