وفاقی حکومت نے ٹیکسٹائل سیکٹر کو 47ارب دیئے: عبد الرزاق داؤ د

وفاقی حکومت نے ٹیکسٹائل سیکٹر کو 47ارب دیئے: عبد الرزاق داؤ د

  

اسلام آباد(آن لائن) مشیر تجارت عبدالرزاق داد نے کہاہے کہ حکومت نے100دن میں ٹیکسٹائل سیکٹر کو 47 ارب روپے ادا کیے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر مشیر تجارت عبدالرزاق داد نے اپنے پیغام میں کہا کہ حکومت نے 100 دن میں ٹیکسٹائل سیکٹر کو47 ارب روپے ادا کیے،گزشتہ حکومت نے2009 سے 2013 میں 25 ارب روپے جاری کیے،2013 سے 2018 کے درمیان 42 ارب روپے جاری کیے گئے، موجودہ حکومت نے 2018-19 میں 46 ارب روپے دیے۔عبدالرزاق داد نے کہا کہ موجودہ حکومت نے 2019-20 میں اب تک میں 47 ارب روپے دیے، موجودہ حکومت نے 20 ماہ میں 93 ارب روپے ٹیکسٹائل سیکٹر کو دیے۔انہوں نے مزید کہا کہ نان ٹیکسٹائل سیکٹر کیلئے ریفنڈز کے اجرا کا اعلان جلد کریں گے، رواں سال 11 جنوری کو مشیر صنعت و تجارت عبدالرزاق داد کا کہنا تھا کہ حکومت نے صنعت کاروں کیلئے ریفنڈز کی صورت حال بہتر کر دی ہے، ری فنڈ کی مد میں صنعت کاروں کو 17.5 ارب دیے گئے۔

عبدالرزاق داد

مزید :

صفحہ آخر -