حج 2020ء کی منسوخی کی صورت میں عازمین کو آئندہ سال سعادت حج کرانے کی تجویز

  حج 2020ء کی منسوخی کی صورت میں عازمین کو آئندہ سال سعادت حج کرانے کی تجویز

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈویلپمنٹ سیل) پاکستانیوں کیلئے حج 2020ء کی اجازت نہ ملنے کی صورت،سرکاری حج سکیم 2020ء کی قرعہ اندازی میں کامیا ب ہونیوالے افراد کو انہی پیسوں سے حج 2021 کروانے کی تجویز سامنے آ گئی۔وزارت مذہبی امور نے مختلف آپشن پر غور شروع کر دیا۔ وفاقی وزیر مذہبی امور پیر نورالحق قادری نے ٹی وی انٹرویو میں کہا سرکاری حج سکیم کے عازمین سے رقوم لے چکے ہیں۔ سعودی حکومت نے حج 2020ء کی تیاریوں سے بھی روک دیا ہے۔ سعودی حکومت کی طرف سے حتمی فیصلہ آنے کے بعد قرعہ اندازی میں کامیاب ہونیوا لوں کے حوالے سے فیصلہ کریں گے،اگر حج 2020ء کیلئے رقم جمع کرانیوالے حج کی منسوخی کی صورت میں رقم واپس نہ لے،تو اگلے سال انہی پیسوں میں انہیں حج کروایا جا سکتا ہے، یعنی ہم فیصلہ کرنے کی پوزیشن میں نہیں، حج ہونے نہ ہونے کا فیصلہ آنے کے بعد ہی کسی تجاویز پر بات ہو سکتی ہے۔
حج تجویز

مزید :

صفحہ آخر -