حکومت اور اپوزیشن انا کے گنبد سے نکل کر عوام کا سوچیں: سراج الحق

      حکومت اور اپوزیشن انا کے گنبد سے نکل کر عوام کا سوچیں: سراج الحق

  

اسلام آباد(آئی این پی)امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ حکومت اور اپوزیشن اپنی انا کے گنبد سے باہر آکر عوام کی خدمت کا بیڑا اٹھائیں اورحکومت امراء کو سبسڈی دینے کی بجائے عوام کو سبسڈی دے۔اسلام آباد میں پریس کانفرنس میں سراج الحق نے کہا کہ اس نازک صورتحال میں بھی حکومت اور اپوزیشن اکٹھے نہیں بیٹھ سکے جو افسوسناک ہے،انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کرونا پر سیاست نہ کرے، اور سیاسی جماعتیں قوم کی خدمت کے آگے بڑھیں، کرونا کے مریضوں سے مجرموں جیسا سلوک کرنے کی بجائے علاج معالجے سمیت تمام سہولیات فراہم کرے،حکومت اب تک تقریروں سے آگے بڑھ کر کوئی عملی اقدامات کرنے میں ناکام رہی ہے،انہوں نے کہا کہ تمام صوبوں میں لاک ڈاؤن ہے لیکن وزیر اعظم کہتے ہیں ہم لاک ڈاؤن نہیں کر سکتے،وزیر اعظم سیلف آئیسولیشن میں ہیں ان کو عوام کے درد کی احساس نہیں،سراج الحق نے کہا کہ سیاسی جماعتوں کو فورس بنانے کا حق دیا تو ہر جماعت اپنی فورس بنا لے گی،وزیر اعظم ٹائیگر فورس بنانے کی بجائے بلدیاتی اداروں کو فعال کریں،ان کا کہنا تھا کہ 12سو ارب روپیہ ٹائیگر فورس پر لگانے سے خورد برد کرنے کا راستہ کھلے گا۔

سراج الحق

مزید :

صفحہ آخر -