امریکہ میں کرونا سے مزید 3پاکستانی جاں بحق، تعداد 10ہو گئی

  امریکہ میں کرونا سے مزید 3پاکستانی جاں بحق، تعداد 10ہو گئی

  

اسلام آباد، واشنگٹن(آن لائن) امریکہ میں کرونا وائرس میں مبتلا دو مزید پاکستانی جاں بحق ہو گئے، مجموعی تعداد 10 ہوگئی۔تفصیلات کے مطابق امریکہ میں مقیم تین پاکستانی کرونا سے جاں بحق ہو گئے،جاں بحق ہونے والوں میں محمد سعید،ملک عنایت اورحاجی اقبال وڑائچ شامل ہیں،میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکہ میں 10 کے قریب پاکستانی کورونا وائرس کے سبب ہلاک ہو چکے ہیں لیکن تصدیق صرف چند افراد کی ہو سکی ہے،فضائی آپریشن معطل ہونے کے باعث امریکہ میں کرونا وائرس کے سبب ہلاک ہونے والے پاکستانیوں کو وطن واپس لانے کی بجائے مقامی قبرستان میں سپرد خاک کیا جا رہا ہے۔

پاکستانی جاں بحق

مزید :

صفحہ آخر -