کرونا ٹائیگر فورس سیاسی مقاصد کے لئے بنائی گئی ،عمران گورایہ

کرونا ٹائیگر فورس سیاسی مقاصد کے لئے بنائی گئی ،عمران گورایہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(خصوصی رپورٹ) مسلم لیگ(ن) لاہور کے سیکرٹری اطلاعات عمران گورایہ نے کہا ہے کہ کرونا ٹائیگر فورس سیاسی مقاصد کے لئے بنائی گئی ہے۔ حکومت ٹائیگر فورس بنانے کی بجائے بلدیاتی ادارے بحال کرے۔ایوان صدر، وزیراعظم ہاؤس اور گورنرہاوسز میں قرنطینہ سنٹرز بنائے جائیں، وزیراعظم کی تقریروں سے مایوسی پھیل رہی ہے۔ کرونا فنڈ کی مانیٹرنگ کے لئے حکومت اور اپوزیشن ممبران پر مشتمل مشترکہ پارلیمانی کمیٹی بنائی جائے۔ گذشتہ روز انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ حکومت کرونا وائرس کی وجہ سے بے روزگار ہونے والوں کی کفالت کی ذمہ داری پوری کرے۔
عمران گورایہ

مزید :

صفحہ آخر -