یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن جلد رمضان ریلیف پیکیج کا آغازکرے گا

        یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن جلد رمضان ریلیف پیکیج کا آغازکرے گا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد(آن لائن) یوٹیلٹی سٹورز کارپوریشن کے ترجمان نے بیان جاری کیا ہے کہ رمضان ریلیف پیکیج کا آغاز جلد ہوگا۔تفصیلات کے مطابق ترجمان یوٹیلٹی سٹورز کارپوریشن نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت کے احکامات کے مطابق رمضان ریلیف پیکیج کا جلد آغاز ہوگا، جس میں 19 بنیادی اشیائے خور و نوش کی قیمتیں کم کی جائیں گی۔ترجمان کا وفاقی حکومت کے ریلیف پیکج کے بارے میں کہنا تھا کہ یہ پیکیج پورے ملک کے عوام کیلئے ہے، کسی مخصوص طبقے کو نوازنے کیلئے نہیں، ملک بھر کے تمام سٹورز پر ہر چیز وافر مقدار میں دستیاب ہے۔ترجمان نے کہا کہ ریلیف پیکیج کا آغاز 8 جنوری سے ملک بھر میں بیک وقت کیا گیا ہے، اب تک کارپوریشن کی سیلز میں خاطر خواہ اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، مارچ کے مہینے میں 8 ارب سے زائد کی سیل ہوئی ہے۔انھوں نے کہا کہ ہم مشکل گھڑی میں عوام کو ان کی دہلیز پر اشیائے خور و نوش فراہم کر رہے ہیں۔ آٹے، چینی بحران کو کنٹرول کرنے میں یوٹیلٹی سٹورز کا کردار کسی سے ڈھکا چھپا نہیں۔
یوٹیلٹی سٹورز

مزید :

صفحہ آخر -