گلابی آنکھیں کروناوائرس کی علامت ہوسکتی ہیں، چینی ماہرین

  گلابی آنکھیں کروناوائرس کی علامت ہوسکتی ہیں، چینی ماہرین

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


بیجنگ(آن لائن) چینی ماہرین امراضِ چشم کا کہنا ہے کہ آنکھوں کا گلابی ہونا بھی کرونا وائرس کا سبب ہو سکتا ہے۔ چینی ماہرین نے کرونا وائرس سے متاثر ہونے والے 38 افراد کا مطالعہ کیا جن میں سے 12 کی آنکھیں گلابی تھیں جبکہ ان کے آنسوؤں میں بھی کورونا وائرس موجود تھا،ماہرین ک نے کہا کہ آنکھوں کا کسی ظاہری وجہ کے بغیر اچانک گلابی ہوجانا بھی کرونا وائرس کی بیماری ”کووِڈ 19“ میں مبتلا ہونے کی ممکنہ علامت ہوسکتی ہے، بشرطیکہ اس مرض کی دیگر علامات بھی موجود ہوں، ماہرین نے یہ بھی کہا ہے کہ اگر صرف آشوبِ چشم ہو لیکن نزلہ، زکام اور سانس لینے میں دشواری جیسی علامات موجود نہ ہوں تو قوی امکان ہے کہ اس کی وجہ ناول کورونا وائرس نہیں ہوگا۔آن لائن ریسرچ جرنل ”جاما آپتھیلمولوجی“ کے تازہ شمارے میں شائع ہونے والی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ تحقیق میں جن 38 مریضوں کا مطالعہ کیا گیا، وہ سب کے سب چینی صوبے ”ہوبے“ سے تعلق رکھتے ہیں۔کرونا وائرس جہاں نظامِ تنفس پر حملہ آور ہوتا ہے، وہیں یہ آنکھ کی پتلی پر موجود شفاف حفاظتی تہہ کو بھی متاثر کرتا ہے جس کی وجہ سے آنکھ کی پتلی کا رنگ بدل کر گلابی ہوجاتا ہے۔
چینی ماہرین

مزید :

صفحہ آخر -