جوئے کا الزام،اداکارہ ہنی شہزادی کا شوہرساتھیوں سمیت گرفتار

      جوئے کا الزام،اداکارہ ہنی شہزادی کا شوہرساتھیوں سمیت گرفتار

  

لاہور(کرائم رپورٹر)پولیس کا جوہر ٹاؤن میں سٹیج اداکارہ ہنی شہزادی کے گھر چھاپہ، اداکارہ کے شوہر سمیت دیگرافراد کوگرفتار کر لیا گیا۔تفصیلات کے مطابق جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب پولیس اہلکار گھر کے دروازے توڑ کر داخل ہوئے، اہلخانہ پر جوا کرانے کا الزام لگا کر تشدد کا نشانہ بنایا،اداکارہ ہنی شہزادی کے مطابق پولیس اہلکاروں نے اپنی شناخت نہیں بتائی اور شوہر سمیت گھر پر موجود دیگر افراد کو گرفتار کرکے لے گئی، پولیس اہلکارجاتے ہوئے 3 لاکھ کیش اورقیمتی سامان بھی ساتھ لے گئے، ہنی شہزادی نے وزیر اعظم عمران خان اور وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے انصاف دلانے کا مطالبہ کیا ہے دوسری جانب پولیس نے واقعے سے لاعلمی کا اظہار کیا ہے

ہنی شہزادی

مزید :

صفحہ آخر -