بحریہ ٹاؤن کی جانب سے دوسرے روز بھی ڈیس انفکیٹ سپرے جاری
لاہور (خصوصی رپورٹ) بحریہ ٹاؤن کا کرونا کے خلاف مشن جاری، بحریہ ٹاؤن انتظامیہ کی جانب سے بحریہ ٹاؤن راولپنڈی اور اسلام آباد میں PWD روڈ، جی ٹی روڈ اور کمرشل ایریاز میں پاکستان میں اپنی نوعیت کی واحد ملٹی فنگشن ڈسٹ سپریشن مشینری کے ذریعے جراثیم کش سپرے کیا گیا، اس سے قبل بارہ کہو، شہزاد ٹاؤن کی مکمل صفائی، سپرے اور دھلائی بھی کی گئی، شہزاد ٹاؤن میں سپرے دوسرے روز بھی جاری رہا۔ NDMA جہاں کہے گا وہاں بحریہ ٹاؤن کی ٹیم جا کر صفائی کرے گی۔ چیئرمین بحریہ ٹاؤن ملک ریاض حسین نے شفاف ترین، مکمل دھلائی اور سپرے کیلئے ووہاں میں سپرے کے لئے استعمال ہونے والی جدید ترین اور اپنی نوعیت کی واحد ملٹی فنگشن ڈسٹ سپریشن مشینری چین سے ہنگامی طور پر منگوائی ہے جو تیزی کے ساتھ ایک وسیع رقبے کو سینی ٹائز کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔