عوام نے اپوزیشن کے منفی رویے کو مسترد کر دیا، ترجمان پنجاب حکومت

عوام نے اپوزیشن کے منفی رویے کو مسترد کر دیا، ترجمان پنجاب حکومت

  

لاہور (آن لائن) ترجمان پنجاب حکومت مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ چند گھنٹوں میں ملک بھر سے 4لاکھ کے قریب نوجوانوں کی کرونا ٹائیگر فورس میں رجسٹریشن سے اپوزیشن کازہریلا پراپیگنڈا دم توڑ گیا،اپنے بیان میں مسرت جمشید چیمہ نے کہا کہ مشکل کی اس گھڑی میں جب ملک کو اتحاد و یگانگت کی ضرورت ہے اپوزیشن جماعتیں خصوصاً مسلم لیگ(ن) نے منفی پراپیگنڈے اور مایوسی پھیلاکر نفاق پیدا کرنے کی کوشش کی لیکن عوام نے ان کے منفی رویے کو مسترد کر دیا ہے، مختلف جماعتوں سے وابستگی رکھنے والے نوجوانوں نے مشکل کی اس گھڑی میں سیاست سے بالا تر ہو کر قوم کی خدمت کا اعلان کر کے نام نہاداپوزیشن لیڈروں کو بھی سمت دکھائی ہے،وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے محکمہ صحت کو کروناٹیسٹنگ کی استعداد کار مزید بڑھانے کیلئے ایمر جنسی بنیادوں پر اقدامات اٹھانے کی ہدایات جاری کردی ہیں،پنجاب حکومت نے کرونا وائرس سے نمٹنے کے لئے نیک نیتی اورخلوص نیت سے اقدامات اٹھائے ہیں، ایک ہزار بستروں پر مشتمل فیلڈ ہسپتال کا صرف 9 روز کی ریکارڈ مدت میں قائم ہونا اس کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

مسرت جمشید

مزید :

صفحہ آخر -