آزمائش کی گھڑی میں ہم پاکستان کیساتھ کھڑے ہیں: نواف بن سعید المالکی

آزمائش کی گھڑی میں ہم پاکستان کیساتھ کھڑے ہیں: نواف بن سعید المالکی

  

اسلام آباد(این این آئی)سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی نے کہا ہے کہ آزمائش کی گھڑی میں ہم پاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں،پاکستان اور اپنے پاکستانی بھائیوں کی امداد کے لئے ہم ہر ممکن اقدامات اٹھائیں گے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے رابطہ عالم اسلامی کی طرف سے پاکستان میں کرونا وائرس کیخلاف مہم کیلئے کروڑوں روپے کے امدادی سامان کی پہلے کھیپ حکومت پاکستان کے حوالے کئے جانے کے سلسلے میں منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔تقریب میں وفاقی وزیر مذہبی امور نور الحق قادری،ڈائریکٹرجنرل نیشنل کرونا کنٹرول پروگرام راجہ امجد محمود،ڈائریکٹر جنرل رابطہ عالم اسلامی سعد مسعود الحارثی بھی موجود تھے۔سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی نے کہ کرونا وائرس کی شکل میں آنے والی وباء نے نجات کی مہم میں سعودی عرب اپنے دوست اور برادر ملک پاکستان کے شانہ بشانہ شریک ہے۔وفاقی وزیر نور الحق قادری نے کہا کہ کرونا کے خلاف جنگ کیلئے سعودی حکومت کی امداد پر ہم ان کے شکر گذار ہیں،انشا ء اللہ حکومت کی طرف سے اٹھائے گئے اقدامات کی بدولت ہم جلد اس وباء پر قابو پا لیں گے۔اور مشکل کی اس گھڑی میں سعودی حکومت کا پاکستان کی امداد کیلئے قدم بڑھانا ثابت کرتا ہے کہ سعودی فرمانروا پاکستان سے گہری تعلق رکھتے ہیں۔انہوں نے سلمان بن عبد العزیز،ولی عہد عبد محمد بن سلیمان،رابطہ عالم اسلامی کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر عبدالکریم عیسیٰ،ڈی جی رابطہ عالم اسلامی سعد مسعود الحارثی اور سعودی عوام کا شکریہ ادا کیا کہ جنہوں نے مدد کی یقینی بنایا۔ڈائریکٹرجنرل نیشنل کرونا کنٹرول پروگرام راجہ امجد محمود نے کہا کہ اسلامک ریلیف آرگنائزیشن نے پاکستان کیلئے تشخیصی آلات،تھرمل سیکینزز270،سرجیکل ماسک550،باکس سیٹنلائزر550mlوالے 550،ڈائیگناسٹک کٹس 350،کور آل گاؤینز550، سرجیکل گلووز550 باکس اور سیفٹی کٹزجس میں صابن،فس ماسک،سینٹلائزر، ٹشو پیپرز1500کاٹن شامل ہیں

سعودی سفیر

مزید :

صفحہ آخر -