سینیٹ قائمہ کمیٹی داخلہ کا اقوام متحدہ سے کرونا وائرس پر تحقیقاتی کمیشن بنانے کا مطالبہ

سینیٹ قائمہ کمیٹی داخلہ کا اقوام متحدہ سے کرونا وائرس پر تحقیقاتی کمیشن ...

  

اسلام آباد (آئی این پی) سینیٹ کی قائمہ کمیٹی داخلہ کے چیئرمین رحمان ملک نے اقوام متحدہ کے جنرل سیکرٹری سے کرونا وائرس پر تحقیقاتی کمیشن بنانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ،اقوام متحدہ تحقیقاتی کمیشن تحقیق کرے کہ کرونا وائرس قدرتی ہے یا بطور جنگی ہتھیار تیار کیا گیا ہے، کوویڈ۔19 سے متعلق مختلف دعوے، قیاس آرائیاں، متنازع نظریات جنم لے رہے ہیں،عالمی میڈیا کرونا سے متعلق مختلف متنازع نظریات و الزام تراشیوں سے بھرا ہوا ہے، مراسلے میں کہا گیا عوام میں خوف پایا جاتا ہے کہ کرونا وائرس کہیں باضابطہ طور پر جنگی ہتھیار کے طور پر تیار تو نہیں کیا گیا ہے، مشتبہ کرونا وائرس اب ایک عالمی تشویش و معمہ بن گئی ہے،خوف و ہراس کے پیش نظر اقوام متحدہ کے حیاتیاتی ہتھیاروں کے کنونشن 1975 کے تحت کرونا وائرس کی تحقیقات ضروری ہیں،اقوام متحدہ مائیکرو بائیوولوجی اور وائرولوجی کی محققین اور ماہرین پر مشتمل تحقیقاتی کمیشن تشکیل دے، سینیٹر رحمان ملک نے کہا ڈبلیو ایچ او ررکن ممالک کی مشاورت سے ایک مستقل مانیٹرنگ کمیٹی تشکیل دے جو ویکسین کی بروقت تیاری یقینی بنائے، بدقسمتی سے کرونا وائرس اس صدی کا سب سے مہلک وائرس بن کر ابھرا ہے، مہلک وبائی بیماری نے دوسری جنگ عظیم کے بعد بدترین عالمی بحران پیدا کیا ہے۔

تحقیقاتی کمیشن

مزید :

صفحہ آخر -