امریکا میں پھنسے پاکستانی مسافروں کیساتھ تعاون کیا جارہا ہے، اسد مجید

امریکا میں پھنسے پاکستانی مسافروں کیساتھ تعاون کیا جارہا ہے، اسد مجید

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


واشنگٹن(این این آئی)امریکا میں پاکستان کے سفیر ڈاکٹر اسد مجید خان نے کہا ہے کہ امریکی ہوائی اڈوں پر پھنسے ہوئے پاکستانی مسافروں کی سہولت کے لئے ہر ممکن تعاون کیا جارہا ہے اور لاک ڈاون کے باوجود پاکستانی سفارت خانہ اور قونصل خانوں کے قونصلر سیکشن کام کر رہے ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق اپنا تنظیم کے عہدیداروں سے ویڈیو لنک پر بات کرتے ہوئے ڈاکٹر اسد مجید کا کہنا تھا کہ پاکستانی سفارتخانہ، نیویارک، لاس اینجلس، شکاگو اور ہیوسٹن میں واقع قونصل خانے کرونا وبا سے نمٹنے کے لئے پاکستانی امریکی کمیونٹی کے ساتھ مل کر کام کر رہے ہیں۔سفیر پاکستان نے شرکاء کو پاکستان میں زندگی بچانے والے وینٹی لیٹرز سمیت طبی سامان، حفاظتی لباس اور اسکریننگ کٹس سے آگاہ کیا اور انہیں کورونا وائرس کے متاثرین کے لئے عطیات اور مدد کرنے کی ترغیب دی۔
سفیر پاکستان

مزید :

صفحہ آخر -