حکومت کامساجد میں قیام پذیر پر تبلیغی جماعت کے افراد کو خود گھر پہنچانے کا فیصلہ
اسلام آباد (آئی این پی)وفاقی حکومت نے ملک بھر کی مساجد میں موجود تبلیغی جماعت کے تمام افراد کو آئندہ 15 روز کے اندر ان کے گھروں میں پہنچانے کا فیصلہ کیا ہے،اور تب تک انہیں مساجد میں ہی سیلف آئسولیٹ ہونیکابھی فیصلہ کیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز ایک اعلیٰ سطحی اجلاس ہوا جس میں مرکز اور چاروں صوبوں کے اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔ اجلاس میں ملک بھر میں پھیلی تبلیغی جماعتوں کی اپنے اپنے گھروں کو واپسی اور کرونا وائرس کے پھیلا ؤمیں ان کے کردار پر تفصیل سے تبادلہ خیال کیا گیا۔اجلاس میں شریک ایک اعلیٰ افسر کے مطابق وفاقی اور چاروں صوبائی حکومتوں نے مشترکہ طور پر فیصلہ کیا ہے کہ تبلیغی جماعتیں جو ملک کے کونے کونے میں پھیلی ہوئی ہیں، ان تمام تبلیغی جماعتوں کو انہی مساجد میں قرنطینہ کر دیا جائے جن میں یہ پہلے سے ٹھہری ہوئی ہیں، اس فیصلے کے بعد ملک میں ان تمام مساجد کو قرنطینہ قرار دیا جائے گا جہاں تبلیغی جماعتیں مصروف ہیں۔اس حوالے سے تمام صوبے ایک دوسرے سے تعاون کریں گے۔
تبلیغی جماعت