کورونا وائرس کی وجہ سے عالمی انسداد پولیو مہم معطل

  کورونا وائرس کی وجہ سے عالمی انسداد پولیو مہم معطل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


جنیوا(این این آئی) پولیو کے خاتمے کے لیے کوشاں عہدیداروں نے کہا ہے کہ وہ کورونا وائرس کے پیش نظر حفاظتی ٹیکوں کی مہم معطل کرنے پر مجبور ہو گئے ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) اور اس کے شراکت داروں نے فیصلہ کیا کہ قومی ویکسی نیشن مہم اور گھر گھر نگرانی جیسی تمام دیگر سرگرمیوں کو اگلے 6 ماہ تک معطل کیا جانا چاہیے تاکہ کمیونٹیز اور فرنٹ لائن ورکرز کو غیر ضروری خطرے سے بچایا جاسکے۔ماہرین نے بتایا کہ عالمی سطح پر وائرس لوگوں کو متاثر کررہا ہے جس کے باعث پولیو مہم روکنا ضروری سمجھا گیا، اس اقدام سے بلاشبہ فالج اور وائرس سے مفلوج بچوں کی تعداد میں اضافہ ہوگا۔نیشنل انسٹی ٹوٹ آف ہیلتھ کے ایک عہدیدار کا کہنا تھا کہ سال 2020 میں ٹائپ ٹو وائرس کے تمام کیسز ایک سے ڈھائی سال کی عمر کے بچوں میں رپورٹ ہوئے، اس کا مطلب یہ ہے کہ تمام بچے اس وقت پیدا ہوئے جب ٹائپ ٹو وائرس کی ویکسین کا استعمال متروک ہوچکا تھا۔گزشتہ برس ملک بھر سے پولیو کے 146 کیسز سامنے آئے تھے جبکہ 2018 میں مجموعی کیسز کی تعداد 12 اور 2017 میں صرف 8 تھی۔
پولیو مہم معطل

مزید :

صفحہ آخر -