عراق میں پھنسے پاکستانی زائرین، تاکین وطن کی واپسی کے انتظامات مکمل

  عراق میں پھنسے پاکستانی زائرین، تاکین وطن کی واپسی کے انتظامات مکمل

  

کراچی(سٹاف رپورٹر) عراق میں پھنسے پاکستانی زائرین و دیگر کیلئے خوشخبری ہے کہ انہیں 7اپریل کو خصوصی پرواز کے ذریعے وطن واپس لایا جائیگا۔عراقی سفارتخانے کے ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان انٹرنیشنل ائیرلائنز (پی آئی اے) کی خصوصی پرواز 7 اپریل کو بغداد سے زائر ین کو لائے گی۔ذرائع کے مطابق چارٹر پرواز پی کے 9814 بغداد سے اسلام آباد پہنچے گی، مسافروں کوچندگھنٹے کروناٹیسٹ کیلئے ہوٹل میں رکھاجائے گا، کرونا ٹیسٹ مثبت آنیوالے افراد قرنطینہ اور دیگر کو اپنے گھرجانے کی اجازت دے دی جائے گی۔

پاکستانی زائرین

مزید :

صفحہ آخر -