2نرسوں میں کرونا کی تصدیق پر ینگ نرسز، وائے ڈی اے کی انتظامیہ پر تنقید

      2نرسوں میں کرونا کی تصدیق پر ینگ نرسز، وائے ڈی اے کی انتظامیہ پر تنقید

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(جنرل رپورٹر)ینگ نرسز ایسوسی ایشن پنجاب نے میو ہسپتال لاہور کے کرونا وارڈ میں تعینات سٹاف نرس میں کرونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آنے پر کہا ہے کہ صوبائی وزیر یاسمین راشد،محکمہ صحت اور مقامی انتظامیہ سٹاف نرسز کو حفاظتی کٹس کی فراہمی میں مسلسل مجرمانہ غفلت کا مظاہرہ کر رہی ہے۔ ہم محکمہ صحت،وزیر صحت پنجاب یاسمین راشد اورمقامی انتظامیہ کو تنبیہ کرتے ہیں کہ سٹاف نرسز کو حفاظتی کٹس کی مسلسل فراہمی یقینی بنائیں ورنہ ہم سخت اقدام اٹھانے پر مجبور ہونگے۔جبکہ وائی ڈی اے میو ہسپتال کے صدر ڈاکٹر محمود نے کہا کہ دو نرسزکا کرونا میں مبتلا ہونا میو ہسپتال انتظامیہ کی ناہلی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ کرونا وارڈ میں ڈیوٹی کرنے والی نرسز کو کوئی حفاظتی سامان نہیں دیا جارہا جس کے باعث وہ کرونا کے مرض میں مبتلا ہو رہی ہیں۔ ہسپتال انتظامیہ کو چاہیے کہ جیسے ڈاکٹرز کو ایک ہفتہ ڈیوٹی کرنے کے بعد دو ہفتے کی چھٹی دی جارہی ہے نرسز سے بھی ایسے ہی ڈیوٹی کروائی جائے۔
تنقید

مزید :

صفحہ آخر -