وزیراعظم صحت کیلئے مختص 11ارب کا بجٹ استعمال نہ ہونیکا جواب دیں: مریم اور نگزیب

  وزیراعظم صحت کیلئے مختص 11ارب کا بجٹ استعمال نہ ہونیکا جواب دیں: مریم اور ...

  

اسلام آباد (آئی این پی) مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے صحت کیلئے مختص 11ارب روپے استعمال نہ ہونے پہ وزیراعظم عمران خان سے سوال کرتے ہوئے کہا ہے کہ رواں مالی سال کیلئے صحت کے 11 ارب میں سے ایک پیسہ استعمال نہ ہونا عمران صاحب کا صحت کے شعبہ میں سنجیدگی پہ سوالیہ نشان ہے؟ عمران صاحب اِس 11 ارب میں سے زیادہ سکیمیں مسلم لیگ)ن (کی ہیں جو آپ پوری نہ کر سکے۔ عمران صاحب نے جو حال 7 برس میں خیبر پختونخواہ کے ہسپتالوں کا کیا وہ اسلاآباد کے ہسپتالوں کا بھی کرنا چاہتے ہیں۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ اسلاآباد میں بیسک ہیلتھ یونٹ کی اپ گر یڈیشن کیلئے بھی ایک پیسہ خرچ نہ ہوسکا، جون میں پیسے زائد المیعاد ہو جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ عمران صاحب اسلام آباد میں پمز اور پولی کلینک کے دو ہسپتال بھی آپ نہ چلاسکے، اسلام آباد کے یہ ہسپتال پہلے ہی دیگر علاقوں کے مریضوں کا بھی علاج کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا عمران صاحب آپ بچوں کے لئے آئی سی یو کی تیاری، جدید ایچ وی اے سی سسٹم کا پیسہ بھی استعمال نہ کرسکے۔ایک سال میں پمز اور پولی کلینک کے لئے جدید مشینیں، کمبل اور دیگر سامان نہ خریدا جاسکا۔

مریم اورنگزیب

مزید :

صفحہ آخر -