سٹاک ایکسچینج میں تیزی برقرار، انڈیکس کی 31ہزار کی نفسیاتی حد بحال، ڈالر 24پیسے سستا

سٹاک ایکسچینج میں تیزی برقرار، انڈیکس کی 31ہزار کی نفسیاتی حد بحال، ڈالر ...

  

کراچی (اکنامک رپورٹر)پاکستان سٹاک ایکس چینج میں کاروباری ہفتے کے آخری روز جمعہ کو بھی تیزی کا رجحان برقرار رہا،جس کے باعث کے ایس ای 100انڈیکس31ہزار کی نفسیاتی حد بحال ہوگئی، انڈیکس مزید839.12پوائنٹس کے اضافے سے 31621.79پوائنٹس کی سطح پرپہنچ گیا،جبکہ 68.52فیصد کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ ہوا، جس سے مارکیٹ کی سرمایہ کاری مالیت1کھرب 41ارب26کروڑ48لاکھ روپے بڑھ گئی، البتہ کاروباری حجم جمعرات کی نسبت 19.16فیصدکم رہا۔ کئی روز تک بدترین مند ی کا سلسلہ جاری رہنے کے بعدگزشتہ منگل کو شروع ہونیوالے ریکوری کا سلسلہ مسلسل چھوتھے روز جمعرات کو بھی جاری رہا اورٹریڈنگ کے آغاز سے ہی مالیاتی اداروں،میوچل افندز اور بروکریج ہاوسز کی جانب سے منافع بخش کمپنیوں کی پرکشش قیمتوں کا فائدہ اٹھاتے ہوئے خریداری شروع کی جس کے نتیجے میں مثبت رجحان دیکھنے میں آیا اور ٹریڈنگ کے دورا ن کے ایس ای100انڈیکس31ہزار کی نفسیاتی حد کو بحال کرتے ہوئے 31816پوائنٹس کی بلند سطح پر پہنچ گیا بعد میں منافع کے حصول کی عرض سے شیئرز کی فروخت بڑھنے کے سبب مزکورہ سطح برقرار نہ رہ سکی لیکن مجموعی طور پر تیزی غالب رہی اورمارکیٹ کے اختتام پر کے ایس ای100انڈیکس 839.12پوائنٹس کے اضافے سے 31621.79پوائنٹس پر بند ہوا۔اسی طرح کے ایس ای30انڈیکس بھی467.87پوائنٹس کے اضافے سے 14014.75پوائنٹس اورکے ایس ای آل شیئرز انڈیکس839.12پوائنٹس کے اضافے سے 22515.59پوائنٹس پر بند ہوا۔گزشتہ روز مجموعی طور پر340کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا جن میں سے233کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ91کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں کمی اور16کمپنیوں کے حصص کی قیمتیں مستحکم رہیں۔تیزی کے باعث مارکیٹ کی سرمایہ کاری مالیت1کھرب 41ارب26کروڑ48لاکھ روپے کے اضا فے سے بڑھ کر 60کھرب 16ارب 39کروڑ91لاکھ روپے ہوگئی، جبکہ حصص کی لین دین کے لحاظ سے کاروباری حجم 25کروڑ18لاکھ74ہزار شیئرز رہا جو جمعرات کے مقا بلے میں 5کروڑ97لاکھ10ہزار شیئرزکم ہے۔

سٹاک ایکسچینج

کراچی (اکنامک رپورٹر)انٹر بینک میں جمعہ کو پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر24پیسے کی کمی سے166.76روپے ہوگیا۔تفصیلات کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں مسلسل بڑھنے کا سلسلہ رک گیااور جمعہ کو پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر24پیسے کی کمی ہوئی جس سے ڈالر167روپے سے گھٹ کر166.76روپے کی سطح پر آگیا دوسری جانب لاک ڈاون کے باعث اوپن کرنسی مارکیٹ میں کرنسیوں کی لین دین معطل ہے۔

ڈالر سستا

مزید :

صفحہ آخر -