کرونا، جون میں منعقد ہ انتخابات میں تاخیر ہو گی: رومانی وزیراعظم

کرونا، جون میں منعقد ہ انتخابات میں تاخیر ہو گی: رومانی وزیراعظم

  

بخارسٹ (اے پی پی) رومانیہ کے وزیراعظم لڈوووک اوربان نے ملک میں کورونا وائرس پھیلنے کی وجہ سے کے جون میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات ملتوی کر دیئے ہیں۔ برطانوی ذرائع ابلاغ کے مطابق رومانی وزیراعظم کا کہا ہے کہ ملک میں کورونا وائرس پھیلنے کے باعث انتخابات کرانے کے لیے یہ بہترین وقت نہیں ہے ہم اچھے وقت کا انتظار کررہے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق جون کے آخر میں بلدیاتی انتخابات اور نومبر میں پارلیمانی انتخابات ہونے ہیں تھے۔ واضح رہے رومانیہ میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 2,738 ہو گی ہے جبکہ 115 افراد ہلاک ہو چکے ہیں، 16 مارچ کو ملک میں ہنگامی حالت کا اعلان کر دیا گیا تھا اور گذشتہ ہفتے سے لاک ڈاؤن نافذ کر دیا گیاہے۔

مزید :

عالمی منظر -