کریملین کی صدر پیوٹن کی سعودی ولی عہد سے بات چیت کی تردید

کریملین کی صدر پیوٹن کی سعودی ولی عہد سے بات چیت کی تردید

  

ماسکو (اے پی پی) روسی حکومت نے صدر ولادیمیر پیوٹن کی سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے بات چیت کی تردید کی ہے،امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جمعرات کو اپنی ٹویٹ میں دعوی کیا تھا کہ شہزادہ محمد بن سلمان اور ولادیمیر پیوٹن کے درمیان خام تیل کی پیداوار میں کمی کے حوالے سے باہمی بات چیت ہوئی ہے جس کے بعد عالمی مارکیٹ میں خام تیل کے نرخوں میں اچانک اضافہ دیکھنے میں آیا۔

تاہم صدر پیوٹن کے ترجمان دمتری پیسکوف نے انٹرفیکس کو بتایا کہ ابھی تک ایسا کوئی منصوبہ نہیں ہے اور نہ ہی صدر کی سعودی ولی عہد سے کوئی بات ہوئی ہے۔

مزید :

عالمی منظر -