جاپانی حکومت ای سی ایم اومشینوں کی پیداوار میں اضافہ کریگی

جاپانی حکومت ای سی ایم اومشینوں کی پیداوار میں اضافہ کریگی

  

ٹوکیو (اے پی پی) کورونا وائرس اقدامات کے انچارج جاپانی وزیر نشیمورا یاسوتوشی کا کہنا ہے کہ حکومت کے ہنگامی معاشی پیکیج میں دل اور پھیپھڑوں کی مشینوں کی پیداوار بڑھانے کے اقدامات شامل ہوں گے۔ جاپانی ذرائع ابلاغ کے مطابق اقتصادی بحالی کے وزیر نشیمورا یاسوتوشی نے گذشتہ روز ٹوکیو میں ای سی ایم او مشینوں کے ماہر ڈاکٹر تاکیدا شین ہیرو سے ملاقات کے دوران بتایا کہ یہ مشین دل اور پھیپھڑوں کی جگہ کام کرتی ہے۔ تاکیدا نے نشاندہی کی کہ شدید بیمار مریضوں کے علاج میں ای سی ایم او تھراپی کسی حد تک موثر رہی ہے، لیکن انہوں نے کہا کہ خصوصی طبی تکنیک والے ڈاکٹروں کی اتنی ہی ضرورت ہے جتنی کہ مشینوں کی، کیونکہ ایسے مریضوں میں اضافہ ہوسکتا ہے۔ ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو میں نشیمورا نے بتایا کہ حکومت پہلے ہی وینٹی لیٹر اور ای سی ایم او مشینوں کو متعارف کروانے میں سبسڈی دیتی ہے، تاہم زیادہ سے زیادہ زندگیاں بچانے کے لئے طبی دیکھ بھال کے نظام کو اپ گریڈ کرنے میں وہ مزید کام کرے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ حکومت کے ہنگامی معاشی پیکیج کو اگلے ہفتے مرتب کیا جائے گا جس میں ای سی ایم او مشینوں کی پیداوار میں اضافہ اور تربیت کے لئے فنڈز بھی شامل ہوں گے۔

مزید :

عالمی منظر -