جاپانی کمپنیاں فرانس اور امریکہ میں سینٹائزر بنائیں گی

  جاپانی کمپنیاں فرانس اور امریکہ میں سینٹائزر بنائیں گی

  

ٹوکیو (اے پی پی) جاپانی کمپنیاں فرانس اور امریکہ پلانٹس میں ہینڈ سینیٹائزر تیار کرکے کورونا وائرس کی عالمگیر وبا کے خلاف جنگ میں اپنا کردار ادا کررہی ہیں۔ جاپانی نشریاتی ادارے کے مطابق جاپان کی کاسمیٹکس کی بڑی کمپنی شی سیدو نے مقامی حکومت کی درخواست پر گذشتہ ہفتے فرانس میں ایک منصوبے کا آغاز کیا تھا۔ کمپنی ایک ہفتے میں 20 ہزار ہینڈ سینیٹائزر کی بوتلیں تیار کر رہی ہے۔ شی سیدو نے اسی طرح کے منصوبے کا اعلان امریکہ میں بھی کیا۔ فرم کا کہنا ہے کہ وہ صحت کے مقامی اداروں کو سینیٹائزر فراہم کرے گی۔ بیوریج بنانے والی کمپنی سنتوری اس ہفتے سے ریاست کینٹکی کے وہسکی پلانٹ میں پیداوار شروع کر دے گی۔ ان میں سے کوئی بھی کمپنی جاپان میں ہینڈ سینیٹائزر تیار کرنے کا ارادہ نہیں رکھتی۔

مزید :

عالمی منظر -