روس، کام نہ کرنے کی مدت میں 30 اپریل تک توسیع

روس، کام نہ کرنے کی مدت میں 30 اپریل تک توسیع

  

ماسکو (اے پی پی) روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے ملک میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے کام نہ کرنے کی مدت میں 30 اپریل تک توسیع دیدی۔ انہوں نے قومی ٹی وی پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں نے نان ورکنگ دنوں کی معیاد بڑھا کر تیس اپریل کرنے کا فیصلہ کیا ہے تاہم اس کے باوجود روسی شہریوں کو تنخواہوں کی ماہانہ فراہمی جاری رکھی جائے گی۔روسی صدر نے اس سے قبل سات روز کے نان ورکنگ ہفتے کا اعلان کیا تھا۔روس میں کورونا کے اب تک 3,548 کیسز درج اور30 اموات ہو چکی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ خطرہ بدستور باقی ہے۔

بھی ہمارے ملک سمیت دنیا کا وباء کی انتہا سے گزرنا باقی ہے۔ روس بھر میں سخت لاک ڈاؤن جاری ہے۔

مزید :

عالمی منظر -