لاک ڈاؤن کے باعث بھارتی شہری ٹھیلے پر دس دن بعد گھر پہنچ گیا

لاک ڈاؤن کے باعث بھارتی شہری ٹھیلے پر دس دن بعد گھر پہنچ گیا

  

نئی دہلی(این این آئی)لاک ڈاؤن کے باعث بھارتی شہری ٹھیلے پر دس دن بعد گھر پہنچ گیا،بھارتی ٹی وی کے مطابق 38سالہ سمیر نے بتایاکہ رام باغ روڈ پر رہنے والے سبھی ٹھیلے والے جا رہے تھے تو ہم بھی ان کے ساتھ چل دیے اور دس دن میں اپنے گھر پہنچ گئے۔

انہوں نے بتایاکہ 1200 کلو میٹر کا سفر ٹھیلا چلا کر طے کیا۔ان کا کہنا تھا 'کچھ سمجھ میں نہیں آ رہا تھا۔ سب کچھ بند ہو چکا تھا کچھ کمائی نہیں ہو رہی تھی۔ چائے اور کھانے پینے کی دوکانیں بند تھیں۔ ہم رام باغ سڑک پر سوتے تھے اور اب پولیس وہاں سے بھی بھگا رہی تھی تو کیسے وہاں رہ سکتے تھے اس لیے گھر جانے کا فیصلہ کیا۔انہوں نے کہاکہ ہم راستے میں جگہ جگہ رک کر آرام کرتے تھے اور پھر آگے بڑھ جاتے تھے۔سمیر جب گاؤں پہنچے تو ان کے گاؤں والوں نے ان کا بہت اچھا خیر مقدم کیا، بچے ان کے ٹھیلے کے پیچھے دوڑنے لگے اور بڑے بوڑھوں نے خوشی کا اظہار کیا۔

مزید :

عالمی منظر -