ڈھائی ملین نشہ آور گولیاں سمگل کرنے کی کوشش ناکام

      ڈھائی ملین نشہ آور گولیاں سمگل کرنے کی کوشش ناکام

  

ریاض (اے پی پی) سعودی کسٹم اہلکاروں نے 2.5 ملین نشہ آور گولیاں سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی ہے۔سعودی خبر رساں ادارے کے مطابق محکمہ کسٹم نے کہا ہے کہ ’سمگلروں نے چھت پر لگنے والی پلیٹوں میں نشہ آور گولیاں چھپا رکھی تھیں‘۔محکمے نے بتایا ہے کہ ’سمگلر تجارتی سامان ریاض کے خشک بندر گاہ کے ذریعہ ملک میں لانے کی کوشش کر رہے تھے جس میں نشہ آور گولیاں چھپی ہوئی تھیں‘۔محکمے نے کہا ہے کہ ’مذکورہ سامان ترکی سیآیا ہے، سامان وصول کرنے والوں کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

مزید :

عالمی منظر -